سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے سلیکون ویلي میں کام کر رہے ہند نژاد پیشہ ور افراد کو وزیر اعظم نریندر مودی کے 'اسٹارٹ اپ انڈیا' پروگرام سے جڑنے کی دعوت دی ہے۔
مسٹر گڈکری نے امریکہ کے دورے کے دوران سان فرانسسکو میں ہندستانی پیشہ ور افراد کی طرف سے آج منعقدہ ایک
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ملک میں 'میک ان انڈیا' پروگرام کے تحت کئی انقلابی پالیسیاں بنائی ہیں ۔
انہوں نے ہند نژاد تمام پیشہ ور افراد سے ہندوستان آکر سڑک ٹرنسپورٹ ، شاہراہوں اور جہاز رانی جیسی ڈھانچہ جاتی ترقی کے شعبے کے ساتھ ہی سڑکوں کے تحفظ کے شعبے میں بھی اپنا تعاون دینے کی اپیل کی